علی امین گنڈا پور کے بھائیوں نے اظہار یکجہتی کیلئے بال کٹوا لیے

Apr 21, 2023 | 17:52:PM
علی امین گنڈا پور کے بھائیوں نے اظہار یکجہتی کیلئے بال کٹوا لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما علی امین گنڈاپور کے بھائیوں نے ان سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے اپنے بھی بال کٹوا لیے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈاپور کے لمبے بال حراست میں کٹنے کے بعد فیصل امین اور عمر امین گنڈاپور نے بھی اپنے لمبے بال کٹوا دیے، سوشل میڈیا پر اب تینوں بھائیوں کی تصاویر بھی وائرل ہیں۔

واضح رہے کہ آج سندھ کے ضلع شکارپور کی سپیشل کورٹ نے گرفتار پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر تے ہوئے ، 26 اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر سکھر سینٹرل جیل بھیجنے کا حکم دے دیاہے۔