ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی 

ان ایپس کی وجہ سےنوجوان نسل میں سماجی برائیاں بڑھ رہی ہیں۔افغان طالبان

Apr 21, 2022 | 18:11:PM
ٹک ٹاک۔پب جی۔پابندی۔افغان۔طالبان۔نوجوان نسل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)افغان طالبان نے ملک میں گیم پب جی اور مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق امارات اسلامیہ افغانستان کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی کے مطابق وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ہدایت کی گئی ہے کہ دونوں ایپس کو فوری طور پر بند کیا جائے۔ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی عائد کیے جانے کی وجہ نوجوان نسل میں سماجی برائیوں کے جنم کو قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں۔مریم نواز کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑا دھچکا