جنگ میں تاریخی کامیابی اور دفاعی معاہدے کے بعد بھارت اپنے زخم چاٹ رہا ہے،رانا تنویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ آپریشن بنیان المرصوص میں تاریخی کامیابی اور حالیہ سعودیہ پاکستان دفاعی معاہدے کے بعد بھارت اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔بھارت ساری دنیا میں اکیلا اور اسرائیل کے سوا اسکا کوئی دوست نہیں رہا ۔
شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے سینئررہنما سید سجاد حسین شاہ اور سٹی صدر میاں منور اقبال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے گہرے برادرانہ اور دیرینہ تعلقات ہیں اور یہ بات پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ اللہ پاک نے ہمیں محافظ حرمین شریفین بنا دیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی موجودہ لہر عمران خان کی پالیسیز کا نتیجہ ہے، پی ٹی آئی کی بدقسمتی ہے کہ وہ آج تک چیزوں کو سمجھ ہی نہیں سکے۔ 2018 میں عمران خان کو زبردستی وزیر اعظم بنایا گیا۔ان کاکہناتھا کہ ہمیشہ مسلم لیگ ن کے دور میں پاکستان نے ترقی کی ہے انشاء اللہ شیخوپورہ شہر کے دیرینہ مسائل کا حل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والے خبردار! بڑا فیصلہ ہو گیا