ریلویز نے ٹرینوں کی حالیہ آئوٹ سورسنگ معطل کر دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد سعید)پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کی حالیہ آئوٹ سورسنگ معطل کر دی ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی سربراہی میں اجلاس کے دوران مسافر ٹرینوں کی آوٹ سورسنگ اوپن نیلامی کے ذریعے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ریلوے حکام نے اپنی 11 ٹرینوں کو آوٹ سورس کرکے پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ٹرینوں کی ٹیکنیکل بڈز کھلنے کے بعد فنانشل بڈز بھی چند روز قبل کھولی گئی تھیں، جس میں 9 ٹرینوں کے لئے پرائیویٹ کمپنیوں نے اپنی فنانشل بڈز جمع کرائیں۔
پاکستان ریلوے کو اپنی 9 ٹرینوں کے لئے 7 ارب 90 کروڑ 30 لاکھ روپے کی فنانشل بڈز موصول ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں :چوہدری شجاعت پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین منتخب