اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 17 فلسطینی ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر فوجی حملوں کا دائرہ بڑھاتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ غزہ شہر پر حملے میں اپنی طاقت کا بھرپور استعمال کرے گی۔
فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق سنیچر کی صبح غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 17 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق غزہ سٹی سے تھا، اسرائیلی فوج نے المعتصم سکول پر فضائی حملہ کیا جہاں بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے تل الحوا کے علاقے اور غزہ شہر کے جنوب مغرب میں اسلامی یونیورسٹی کے اطراف، غزہ شہر کے مشرق میں الطفاح اور النصر محلے کے شمال مغربی علاقوں اور النصیرات پناہ گزین کیمپ میں بجلی کمپنی کے آس پاس کے علاقوں پر بھی حملوں کی اطلاعات ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ڈرونز نے شہر کے شمال مغرب میں واقع صابرہ کے علاقے پر حملے کیے جس دوران شمال مغربی علاقوں میں شدید گولہ باری اور کار بموں کے دھماکے بھی کیے گئے ہیں۔
فلسطینی شہری دفاع نے بتایا کہ اگست کے آخر سے اب تک 450,000 غزہ کی پٹی کے جنوبی حصے میں بے گھر ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ غزہ شہر سے نکلنے والے باشندوں کو ’انسانی ہمدردی‘ کی بنیاد پر خوراک، خیمے اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔