بجلی صارفین میٹر کی ریڈنگ خود کریں، مگر کیسے؟

Sep 20, 2025 | 09:23:AM
بجلی صارفین میٹر کی ریڈنگ خود کریں، مگر کیسے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بجلی صارفین کو اکثر یہ شکایت ہوتی ہے کہ کمپنی کی جانب سے کی جانے والی میٹر ریڈنگ زیادہ لی گئی ہے، اب کےالیکٹرک انتظامیہ نے اس شکایت کا سدباب کردیا ہے۔

اس اہم مسئلے اور صارفین کی شکایت کے سدباب کیلئے  میٹر ریڈرز کے بجائے صارفین پر انحصار کرنے اور ان پر اعتماد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں کے الیکٹرک لائیو ایپ کے ذریعہ صارف باآسانی اپنے گھر کے بجلی میٹر کی ریڈنگ خود لے سکتا ہے اور مکمل یقین اور اعتماد کے ساتھ اپنا بل بھی ادا کرسکتا ہے۔

کے الیکٹرک کے اس اقدام کا مقصد بجلی کے بلوں کے نظام میں شفافیت پیدا کرنا، اوور بلنگ جیسے دیرینہ مسئلے کا مؤثر حل نکالنا اور صارفین کو اس عمل میں براہِ راست شریک کرنا ہے۔

اس مقصد کے لیے صارف کو ایک موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگی ہے جو عام اینڈرائیڈ فون پر استعمال کی جاسکے گی۔

 اس ایپ ون لنک ڈاٹ ٹو سلیش کے ای لائیو https://onelink.to/kelive) کو اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ عام صارف بھی اسے بآسانی استعمال کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:آسان قسطوں میں نئی سوزوکی آلٹو حاصل کریں، کمپنی کی شاندار آفر آگئی