آسان قسطوں میں نئی سوزوکی آلٹو حاصل کریں، کمپنی کی شاندار آفر آگئی

Sep 20, 2025 | 08:54:AM
آسان قسطوں میں نئی سوزوکی آلٹو حاصل کریں، کمپنی کی شاندار آفر آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوزوکی پاکستان نے حبیب بینک لمیٹڈ کے اشتراک سے ایک نیا ایکسچینج پروگرام متعارف کرا دیاہے.

اس ایکسچینج پروگرام کا مقصد صارفین کو نئی سوزوکی آلٹو ماڈل میں آسانی سے اپ گریڈ کرنے کا موقع دینا ہے۔

اس آفر کے تحت گاڑی مالکان اپنی پرانی گاڑی کو نئے ماڈل کے ساتھ ٹریڈ اِن کر سکتے ہیں اور 9.99 فیصد مارک اپ ریٹ پر نئی سوزوکی آلٹو فنانس کروا سکتے ہیں۔

 اس سکیم میں صارفین صرف ماہانہ 18ہزار999 روپے کی قسط ادا کر کے نئی آلٹو گاڑی گھر لے جا سکتے ہیں، تاہم اصل ماہانہ قسط کا انحصار آپ کی پرانی گاڑی کی قیمت پر ہوگا۔

اس سکیم کی شرائط کے مطابق یہ ماہانہ اقساط 21 لاکھ روپے کی فرضی پرانی گاڑی کی قیمت پر مبنی ہیں جبکہ باقی رقم حبیب بینک لمیٹڈ کے ذریعے فنانس کی جائے گی۔

سوزوکی نے یہ اقدام آلٹو کی فروخت کو مزید بڑھانے اور صارفین کو لچکدار ادائیگی کے آپشنز فراہم کرنے کے لیے کیا ہے کیونکہ آلٹو پاکستان کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی چھوٹی گاڑیوں میں سے ایک ہے۔

پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی اگست 2025کی رپورٹ کے مطابق سوزوکی کی تین بڑی ہیچ بیک گاڑیاں آلٹو، کلٹس اور سوئفٹ نے ماہ بہ ماہ اور سال بہ سال بنیادوں پر شاندار ترقی ظاہر کی ہے جو کہ پاکستان میں سوزوکی کی مستحکم پوزیشن کو ظاہر کرتی ہے۔

 سوزوکی آلٹواب بھی ملک کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی ہے جس کی اگست 2025میں 4,193 یونٹس فروخت ہوئیں، یہ سکیم ان افراد کیلئے بہترین موقع ہو سکتی ہے جو آسان قسطوں میں نئی گاڑی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔