اسمبلی میں لوگ ووٹ سے نہیں،عالمی طاقتوں کے ذریعے پہنچتے ہیں،سراج الحق

Sep 20, 2023 | 22:50:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ یہاں اسمبلی میں بیٹھنے والے عوام کے ووٹ سے نہیں،عالمی طاقتوں کے ذریعے اسمبلی پہنچتے ہیں،یہ سیاسی لوگ نہیں ہے یہ سیاسی دہشتگرد ہے، ان معاشی دہشتگردوں نے ملک کو یرغمال بنایا۔ 
پشاور میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ آج آپ لوگوں نے ثابت کیا کہ ہم ڈرنے والے جھکنے والے نہیں ہے اپنے حق کیلئے آواز اٹھاسکتے ہیں،خیبرپختونخوا کے عوام کو اس صوبے کو بھی بچانا ہے اور ملک کے 25 کروڑ عوام کو بھی بچانا ہے،76 سال گزر گئے اس ملک میں ایک دن بھی قرآن کا نظام نہیں دیکھا۔ 
امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ انڈیا میں کوئی صدر یا وزیراعظم نہیں جس کی دولت باہر ممالک میں ہوں، یہاں سیاستدان، ججز، جرنیل سب کی دولت اور جائیداد باہر ممالک میں ہوتے ہیںیہ لوگ اپنے لوگوں کا خون نچوڑ کر دولت باہر لے جاتے ہیں۔
 سراج الحق نے کہاکہ رکاوٹ نہیں ہے کہ ہمارا دشمن مضبوط ہے، یہاں آستین کے سانپ موجود ہے مسائل ان کی وجہ سے ہے،نیب جب کرپشن کرنے والوں سے پوچھتی ہے کہ دولت کہاں سے کمائی تو یہ لوگ جواب نہیں دیتے لیکن باہر نکلتے ہی وکٹری کا نشان بناتے ہیں، ایسے بے شرم لوگ میں نے دنیا میں کہیں نہیں دیکھے جو کرپشن پر بھی وکٹری نشان بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ اٰڑ گئی