کیپٹن امریکا سٹار کرس ایونس نے اداکاری چھوڑنے کا عندیہ دیدیا

Sep 20, 2023 | 22:29:PM
کیپٹن امریکا سٹار کرس ایونس نے اداکاری چھوڑنے کا عندیہ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مشہور زمانہ "مارویل "سیریز "کیپٹن امریکا" کے سٹار کرس ایونس نے اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  امریکی معروف اداکار کرس ایونس نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 2023 میں ایک بھی دن شوٹنگ نہیں کی اور نہ ہی کبھی کرنے کا ارادہ ہے۔ 

ایک انٹرویو کے دوران جب کرس ایونس سے پوچھا گیا کہ کیا وہ مارویل کی کسی دوسری فلم سے واپسی کریں گے تو اس پر کیپٹن امریکا نے جواب دیا کہ ایسا کرنا انہیں پسند ہوگا البتہ انکا فی الحال منصوبہ یہی ہے کہ وہ کم ہی اداکاری کریں۔ 

یہ بھی پڑھیں:عائشہ عمر نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کے راز سے پردہ اٹھا دیا

انہوں نے ساتھ میں کیپٹن امریکا کی تعریف کی اور یہ بھی کہا کہ وہ کبھی اس کے لیے نہ نہیں کہیں گے، اس فرنچائز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہترین رہا۔