امپورٹ پالیسی کی پنجابی کامیڈی فلم ’اینی ہاؤ مٹی پاؤ‘ 6 اکتوبر کو ریلیز ہو گی

Sep 20, 2023 | 00:57:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) امپورٹ پالیسی کی پنجابی کامیڈی فلم ’اینی ہاؤ مٹی پاؤ‘ 6 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔ 

6 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی امپورٹ پالیسی کی بھارتی پنجابی فلم ’اینی ہاؤ مٹی پاؤ‘ کی کاسٹ میں ہریش ورما، امیارا دستور سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ فلم میں پاکستانی اداکار اکرم اداس اور وکی کوڈو بھی شامل ہیں۔

فلم کی تمام تر عکسبندی لندن میں کی گئی ہے، فلم کو ریلیز کرنے کے حقوق ڈسٹری بیوشن کلب نے حاصل کئے ہیں۔