شمالی وزیرستان, دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید

Sep 20, 2022 | 17:59:PM
شمالی وزیرستان, دہشتگردوں, فائرنگ , پاک فوج, جوان شہید, آئی ایس پی آر
کیپشن: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے جوان ڈیوٹی پر مامور ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کا ایک جوان شہید ہوگیا، فورسز کی جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے فائرنگ دوتوئی کے علاقے میں کی، شہید ہونے والے 34 سالہ سپاہی نذر محمد کا تعلق جعفرآباد سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج ملک سے دہشتگری کی لعنت ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہے، شہداء کی قربانیاں پاک فوج کے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔