سالگرہ کے دن برفیلے دریا کی مخالف سمت تیراکی ۔ روسی لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن نے دنیا کو حیران کر دیا۔۔ویڈیو وائرل

Sep 20, 2021 | 23:19:PM
کاکی کرتے ویڈیوروسی، لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن، کی تیر
کیپشن: روسی لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن

(مانیٹرنگ ڈیسک) سالگرہ کے دن روسی یو ایف سی فائٹراور لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن خبیب نور ماگومیدوف کی انتہائی تیز بہاو والے دریا کی مخالف سمت میں تیرنے کی ویڈیو سامنےآنے سے سوشل میڈیا صارفین بھی دنگ رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق  آج ان کی  33و یں سالگرہ ہے ۔خبیب یوایف سی کے پلیٹ فارم پر اپنی بہادری کے جوہر دکھا چکے ہیں اب اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد بھی ان کی طاقت کا اندازہ لگا یا جا سکتا ہے ۔

سوشل میڈ یا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ  انتہائی تیزی سے بہنے والے دریا کی مخالف سمت میں تیر رہے ہیں اور یہ برفیلے پہاڑوں سے آنے والا یہ پانی بھی بہت ٹھنڈا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کیاحریم شاہ نےشادی کے دعوے کے اڑھائی ماہ بعدیو ٹرن لے لیا؟۔۔تہلکہ خیز خبر