’عمراں وچ کی رکھیا‘بیسٹ فرینڈ کےباپ پر ڈورے۔۔سہیلی نے ٹک ٹاک پر غصہ نکالا

Sep 20, 2021 | 19:56:PM
، ڈیانا، ٹک ٹاک، سہیلی ، باپ معاشقہ
کیپشن: ڈیانا نامی لڑکی جس نے سہیلی کے خلاف ٹک ٹاک چھوڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) جب کسی سے محبت ہو جائے تو عمر کو نہیں دیکھا جاتا لیکن اگر ایسی محبت کے درمیان کوئی ایسا رشتہ راستے میں آجائے کہ اس سے دراڑ پڑنے یا نقصان کا اندیشہ  ہو تو پھر ایسا قدم اٹھانے سے پہلے سو بار سوچنا چاہئے ۔ ایسی ہی ایک کہانی کو ڈیانا نام کی ایک لڑکی نے  ٹک ٹاک پر شیئر کیا ہے ۔ 
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی ویب رپورٹس کے مطابق  ایک لڑکی کے غصے کی انتہا اس وقت ہوگئی جب اس کو معلوم ہوا کہ اس کے باپ نے اسکی ماں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور وہ بھی اس کی بیسٹ فرینڈ کے لئے ۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈیانا نام کی ایک لڑکی نے اس کہانی کو ٹک ٹاک پر @diana.j.t نام کے ایک اکاؤنٹ سے شیئر کیا ہے ۔ اسکا کنبہ ایک فیملی ریسٹورنٹ چلاتا ہے ، جہاں اسکی سہیلی کام کرتی تھی ۔ تاہم اسکو اس بات کا ذرہ برابر بھی اندازہ نہیں تھا کہ اسکی سہیلی کا معاشقہ اس کے ہی اپنے باپ کے ساتھ چل رہا ہے ۔ڈیانا کی یہ سہیلی اس سے 3 سال بڑی ہے اور گھر پر ہی پڑھائی کرتی ہے ۔ باقی اوقات میں وہ ڈیانا کے ہی ریستوران میں کام کرتی تھی ۔ گریچن نام کی اس سہیلی کا معاشقہ یہاں کام کرتے ہوئے اپنی ہی سہیلی کے باپ کے ساتھ ہوگیا ۔ ڈیانا کی ماں کو اس بات کی خبر تھی کہ اس کے شوہر کا معاشقہ کسی اور خاتون سے ہے ۔ حالانکہ اسکو اس بات کا بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ یہ خاتون انکی بیٹی کی سہیلی ہے ۔ ڈیانا کا یہ بھی دعوی ہے کہ ایک وقت میں اسکی سہیلی کا سحر اس کے اوپر بھی تھا ، لیکن بعد میں اسکو ڈیانا کے باپ کے ساتھ محبت ہوگئی ۔

 یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقا ت میں سو گئے تھے ،نیتن یاہو کا تبصرہ۔۔ ویڈیو وائرل