پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازوں میں غیر معمولی توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)قومی ایئر لائن( پی آئی اے )کی بین الاقوامی پروازوں میں غیر معمولی توسیع ہو گئی۔
پی آئی اے اور اتحاد ایئرویز کے ساتھ کوڈ شیئر معاہدہ ، کارگو اور فریکوئنٹ فلائر سہولیات بھی شامل!"ہے۔معاہدے کا باقاعدہ اطلاق 31 اکتوبر کو ہوگا۔
یہ معاہدہ پی آئی اے کیلئے ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ مسافر پروازوں کے علاوہ کارگو سروسز پر بھی معاہدے کا اطلاق ہو گا۔
پی آئی اے مسافروں کو فریکوئنٹ فلائر پروگرام کی سہولت بھی کوڈ شیئر نیٹ ورک میں دستیاب ہوگی۔یہ شراکت داری ان روٹس پر قابل عمل ہو گی جہاں پر پی آئی اے کی پروازیں براہ راست نہیں جاتیں۔اتحاد ایئرویز کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے ہمارے مسافروں کو جامع سفری سہولیات میسر ہوگی۔معاہدے پی آئی اے کی آمدنی میں اضافے کا باعث بنے گا۔