پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کوعمران خان سے ملاقات کرنے کی اجازت دینے کی قراردادمنظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) صوبائی اسمبلی میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان سے ملاقات کرنے کی اجازت دینے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی۔
صوبائی اسمبلی میں سابق وزیر اعظم و بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کرنے کی اجازت دینے کی اسمبلی میں قرارداد پیش کردی جس میں کہا گیا تھا کہ سہیل آفریدی قائد ایوان ہیں،وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ ایک آئینی عہدیدار ہیں، لہٰذا انہیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
علاوہ ازیں ،ایوان نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنے اہل خانہ سے باقاعدہ ملاقات کی اجازت دی جائے۔
بعد ازاں ،قرارداد ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لی۔
دوسری جانب وزیراعلی سہیل آفریدی نےمیڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد صوبائی کابینہ کی تشکیل ہوگی،ان کا مزیدکہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان نہ ہو تو امکان ہم خود بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : رکن خیبرپختونخوا اسمبلی نے اپوزیشن کو مل بیٹھ کرصوبے کیلئے کام کرنے کی دعوت دے دی