بی ایس بی ایڈ، بی ای، ڈی پی ٹی اور فارمیسی کے ایڈمٹ کارڈ جاری

Oct 20, 2025 | 09:52:AM
بی ایس بی ایڈ، بی ای، ڈی پی ٹی اور فارمیسی کے ایڈمٹ کارڈ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر راشد)جامعہ کراچی میں بی ایس بی ایڈ، بی ای، ڈی پی ٹی اور فارمیسی کے ایڈمٹ کارڈ جاری ہوگئے ۔
بی ایس بی ایڈ، بی ای، ڈی پی ٹی اور فارمیسی کے لئے داخلہ ٹیسٹ 25 اکتوبر 2025 کو جامعہ کراچی میں منعقد ہوگا۔
تمام اُمیدوار ایڈمٹ کارڈ اپنے پورٹل سے فوری پرنٹ کریں،ایڈمٹ کارڈ کے بغیر امتحانی مرکز میں داخلہ ممنوع ہوگا۔
اُمیدواروں کیلئے صبح 10 بجے سے قبل امتحانی مرکز پہنچنا لازمی ہوگا،مقررہ وقت کے بعد کسی کو امتحان دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ایڈمٹ کارڈ نہ ملنے پر امیدوار 20 اور 21 اکتوبر کو سلور جوبلی گیٹ سےرجوع کریں,فیس واؤچر اور تعلیمی اسناد ہمراہ لانا ضروری  قراردیاگیاہے ۔