جوڈیشل کمیشن اجلاس، جسٹس عرفان سعادت کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی سفارش 

Oct 20, 2023 | 19:56:PM
جوڈیشل کمیشن اجلاس، جسٹس عرفان سعادت کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی سفارش 
کیپشن: جسٹس عرفان سعادت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک)جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عرفان سعادت کا نام حتمی منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھجوا دیا.
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا،جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عرفان سعادت کی بطور سپریم کورٹ کے جج تعیناتی کی سفارش کر دی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ جسٹس عرفان سعادت کی تعیناتی کی سفارش جوڈیشل کمیشن کے اتفاق رائے سے کی گئی،جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عرفان سعادت کا نام حتمی منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھجوا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں کونسے مقدمات کی سماعت ہوگی؟ سیاسی پنڈتوں کیلئے اہم خبر آگئی