غزہ پر اسرائیل کی جارحیت جاری،  شہید فلسطینیوں کی تعداد 3800 سے تجاویز

Oct 20, 2023 | 11:56:AM
طاقت کے نشے میں مبتلا اسرائیل نے غزہ پر موت کی چادر پھیلا دی ، نہتے فلسطینیوں پرظلم و ستم جاری ہے، تباہ کن بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 3800 ہو گئی جبکہ 13 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) طاقت کے نشے میں مبتلا اسرائیل نے غزہ پر موت کی چادر پھیلا دی ، نہتے فلسطینیوں پرظلم و ستم جاری، تباہ کن بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 3800 سے تجاویز کر گئی جبکہ 13 ہزار سے زائد زخمی ہو ہوچکے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

اسرائیل اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا، 7 اکتوبر کو شروع ہونیوالی جنگ 14 ویں روز میں داخل ہوگئی، غزہ پر بمباری کے نتیجے میں ہر طرف تباہی و بربادی کے ڈیرے ہیں ، غزہ میں بجلی ، پانی، ایندھن سمیت بنیادی سامان ناپید ہوچکا جبکہ خوفناک بمباری میں پناہ گزین کیمپ، سکول اور مسجد کو بھی نشانہ بنایا گیا، اب تک بڑی تعداد میں فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

صیہونی فورسز نے مغربی کنارے میں بھی 69 فلسطینیوں کو شہید کردیا، صیہونی فورسز نے رام اللہ اور نابلو س میں بھی اسرائیلی فوج کے متعدد حملے کیے ، غزہ میں 12 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوچکے ہیں جبکہ عمارتیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی ہیں، مظلوم فلسطینی عمارتوں کے ملبے سے اپنے پیاروں کو ڈھونڈنے لگے۔ اسرائیلی طیاروں نے الزیتون علاقے میں آرتھوڈوکس چرچ کو بھی میزائلوں سے نشانہ بنایا جہاں سیکڑوں افراد پناہ لیے ہوئے ہیں، یہ گرجاگھر اسی ہسپتال کے ساتھ واقع ہے جہاں اسرائیلی فوج نے 500 فلسطینیوں کو شہید کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  امریکا کا دنیا بھر کے شہریوں کو الرٹ جاری

صیہونی فورسز نےغزہ کے ہسپتالوں کو بھی نشانے پر رکھ لیا ، اہلی ہسپتال پر حملے کے 24 گھنٹے کے دوران صیہونی فورسز کی القدس اور الشفاء ہسپتال کے قریبی علاقوں پر بمباری کی گئی جبکہ ہسپتالوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہسپتال میں ہونیوالے حملے کے بعد اب تک مزید 433 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا جبکہ متعدد زخمی ہیں ۔