چیئرمین ایف بی آر کی چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر سے ملاقات

Oct 20, 2023 | 00:12:AM
چیئرمین ایف بی آر کی چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کلیم اختر)چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ کی چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر سے ملاقات ہوئی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر سے ملاقات ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ہوئی۔ملاقات کے دوران ٹیکس دہندگان کے ڈیٹا شیئرنگ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایف بی آر اور نادرا کے درمیان ٹیکس سے متعلق امور پر کوآرڈینیشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ریونیو ڈویژن ٹیکس کی تعمیل کو زیادہ سے زیادہ کرنے اور محصولات میں اضافے کے لیے ملک بھر میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے لیے بات چیت کی گئی 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: