بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کی فائرنگ ۔۔ پاک فوج کا جوان شہید

Oct 20, 2021 | 23:46:PM
بلوچستان،دہشتگردوں،کی ،فائرنگ،پاک فوج،جوان شہید
کیپشن: آئی ایس پی آر،فائل فوٹو

 (24نیوز) پا کستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔ پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا سپاہی محمد قیصر شہید ہوگیا۔ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بٹ کوائن کی قیمت میں آج تاریخی اضافہ ہوگیا