پنجاب حکومت کی لیپ ٹاپ اسکیم ،نئی تجویزسامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے)پنجاب حکومت کی لیپ ٹاپ اسکیم میں پرائیویٹ اداروں کا کوٹہ بڑھانے کی تجویزسامنے آگئی۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کوٹہ 5 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار کرنے کی سفارش کر دی۔
حکومت ہونہار طلبہ کے لیےنئی پالیسی کے مطابق لیپ ٹاپ اسکیم کو وسیع کرنے پر غورکررہی ہے،جس سے پرائیویٹ کالجز و یونیورسٹیوں کے ذہین طلبہ بھی زیادہ تعداد میں مستفید ہوں گے۔
حکام کے مطابق لیپ ٹاپ سکیم کا مقصد نوجوانوں کو ڈیجیٹل تعلیم اور ریسرچ میں سہولت دینا ہے،
نئی سفارشات حکومت کو ارسال کردیں گئی ہیں اورحتمی منظوری جلد متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سوناہزاروں روپے سستا، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟
پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے میرٹ پر آنے والے طلبہ و طالبات کو لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔