بیٹے کی تنہا پرورش بہت مشکل کام:ثانیہ مرزا

Nov 20, 2025 | 14:14:PM
بیٹے کی تنہا پرورش بہت مشکل کام:ثانیہ مرزا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)بھارت کی سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نےکہا ہےکہ بچے کی تنہا پرورش مشکل کام ہے۔

ثانیہ مرزا حال ہی میں بالی وڈ ہدایتکار کرن جوہر کے ساتھ ایک انٹرویو میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے میزبان کی سیٹ سنبھالی اور کرن جوہر سے سنگل پیرنٹنگ سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کیے۔

ایک سوال کے دوران ثانیہ نے اعتراف کیا کہ کہ  بیٹے کی تنہا پرورش مشکل کام ہے کیوں کہ ہم کام کرتے ہیں لہٰذا ہم پر مختلف ذمہ داریاں بھی ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں دبئی میں رہتی ہوں اور بیٹے کو وہاں چھوڑ کر ہفتے بھر کیلئےکہیں سفر کرنا میرے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے کیوں کہ میں اس کو دیکھ نہیں سکتی۔

مزید پڑھیں:سونم کپور نے سٹائلش فوٹوشوٹ کے ساتھ دوسرے بچے کی آمد کی تصدیق کر دی

  میری والدہ میرے لیے رحمت ہیں کیوں کہ وہ میرے بیٹے کے ساتھ ہوتی ہیں دوسری جانب  باقی سب ٹھیک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ‘میں نے کئی بار رات کا کھانا چھوڑ دیا کیوں کہ میں اکیلے کھانا نہیں کھاسکتی اس صورتحال نے مجھے میرا وزن کم کرنے میں بھی مدد کی۔

واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان 2024 میں طلاق ہوگئی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔