سیالکوٹ ایئر پورٹ پر دبئی سے قیمتی موبائل فونز سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سیالکوٹ ایئرپورٹ پر موبائل فونز سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر سے 20 قیمتی موبائل فون برآمد کرلئے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے دبئی سے آنے والے ایک مسافر کی جانب سے 20 قیمتی موبائل فون سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزم محمد شعیب رضا بین الاقوامی پرواز کے ذریعے یو اے ای سے سیالکوٹ پہنچا تھا۔
ملزم نے جدید سمارٹ فونز کپڑوں میں چھپا رکھے تھے تاکہ ایئرپورٹ چیکنگ سے بچ سکے۔
مزید پڑھیں: سکولوں میں بچوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کا تعلق سکھر سے ہے اور وہ اس سے قبل بھی پاکستان سے غیر ملکی کرنسی بیرونِ ملک لے جانے میں ملوث رہا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم متعدد بار متحدہ عرب امارات کے سفر کر چکا ہے، جس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ملزم کو ابتدائی کارروائی کے بعد ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوجرانوالہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
جہاں اس کے خلاف سمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے قوانین کے تحت مزید تحقیقات کی جائیں گی۔