بھارت کی شکست: کن بالی ووڈ اسٹار نے ہار کا منظر لائیو دیکھا؟

Nov 20, 2023 | 13:11:PM
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ورلڈ کپ 2023 کے آخری مقابلے میں ٹیم کی بدترین شکست پر بالی ووڈ ستاروں کی مایوس چہروں کے ساتھ بیٹھے تصاویر وائرل ہوگئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ورلڈ کپ 2023 کے آخری مقابلے میں ٹیم کی بدترین شکست پر بالی ووڈ ستاروں کی مایوس چہروں کے ساتھ بیٹھے تصاویر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں اسٹریلیا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر  چھٹی مرتبہ ورلڈ کپ چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے سر کرلیا۔

اس سنسنی خیز میچ کو دیکھنے کیلئے بھارت کی متعدد معروف شخصیات سمیت اداکار بھی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ میگا ایونٹ کا فائنل دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آئے۔

مذکورہ تصویر میں آریان خان کے ساتھ ان کے والد شاہ رخ خان، بہن سہانا خان، اداکار سنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور، بالی وڈ کے چُلبُلے اداکار رنویر سنگھ اور ان کی اہلیہ و اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار آیوشمان کھرانا کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارت کے خلاف آسٹریلیا کی 3 وکٹیں گِرنے کے بعد بالی ووڈ اسٹارز کے چہرے خوشی سے کِھل رہے تھے لیکن جیسے ہی میچ بھارت کے ہاتھوں سے نکلا تو سب کے چہرے اُتر گئے۔

اب سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، اُن کی فیملی، اداکار رنویر سنگھ، دیپیکا پڈوکون اور ایوشمان کھرانہ سمیت دیگر شخصیات موجود ہیں۔ یہ تصویر اُس وقت لی گئی جب آسٹریلیا نے بھارت کے ہاتھوں سے فائنل کی ٹرافی چھین لی تھی، تصویر میں تمام بالی ووڈ شخصیات کے چہرے لٹکے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسٹریلیا نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلدکپ کے فائنل میں بھارت کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ اور پھر بعد میں ٹریوس ہیڈ اور لبوشین کی بیٹنگ کی بدولت لمحوں میں ہی یہ ورلڈکپ اپنے نام کر لیا۔