عمران خان سے الیکشن کے مطالبے سے پیچھے ہٹنے تک بات نہیں ہوگی، ایاز صادق

Nov 20, 2022 | 19:07:PM
وزیر قانون، ایاز صادق، دھرنے اور ہڑتالوں، الیکشن نہیں ہوں گے،
کیپشن: ایاز صادق، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر قانون ایاز صادق نے کہاہے کہ دھرنے اور ہڑتالوں سے الیکشن نہیں ہوں گے اس کے لئے پارلیمنٹ میں آکر حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانا ہوگی،جب تک قبل ازوقت الیکشن کے مطالبے سے پیچھے سے نہیں ہٹیں گے بات نہیں ہوسکتی،
24 نیوز کے پروگرام نسیم زہرا @پاکستان میں وزیرقانون ایاز صادق نے کہاکہ عمران خان پیار سے بات کریں گے تو پتہ نہیں کیا کچھ ہوسکتا ہے،وہ ایک وفد بنائیں مطالبات کی فہرست بنائیں اور ہم سے رابطہ کریں ہم بات چیت کےلئے تیار ہیں،عمران خان جو دوسرا راستہ چاہتے ہیں وہ نہیں ملنے والا۔
ایاز صادق نے کہاکہ دھرنے اور ہڑتالوں سے الیکشن نہیں ہوں گے اس کے لئے پارلیمنٹ میں آکر حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانا ہوگی،جب تک قبل ازوقت الیکشن کے مطالبے سے پیچھے سے نہیں ہٹیں گے بات نہیں ہوسکتی،ان کاکہناتھا کہ سیاسی جماعتوں کو آپس میں رابطہ کرنا چاہئے ہر مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جاسکتاہے۔
وفاقی وزیر قانون نے کہاکہ حکومت اور پی ٹی آئی دونوں جگہ ایسے لوگ موجود ہیں جو چاہتے ہیں کہ ڈیڈ لاک ختم ہو،آرمی چیف کے نام کا اعلان مقررہ وقت پر ہوجائے گا اس کےلئے کسی کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں،جہاں تک مجھے پتہ ہے آرمی ایکٹ میں کوئی ترمیم نہیں ہورہی نہ ہی صدر کے کردار کو کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ان کاکہناتھا کہ خواجہ سعد رفیق سے اتفاق نہیں کرتا وہ کہتے ہیں کہ ایک وقت آئے گا ہم اور عمران خان ایک ہی ٹرک میں ہوں گے، میں کہتا ہوں کہ ہم الگ ٹرک میں ہوں گے اور عمران خان ٹرالی میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی؛ خاتون اور بچے کو موٹر سائیکل پر بیٹھا کر کرتب دکھانے والا شخص گرفتار