شہباز شریف نے گیس بحران کا ذمہ دار حکومت کی نااہلی اور کرپشن کو ٹھہرا دیا

Nov 20, 2021 | 18:18:PM
گیس، بدترین بحران، حکومت کی مجرمانہ غفلت
کیپشن: شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ملک میں گیس کے بدترین بحران کا ذمہ دار حکومت کی مجرمانہ غفلت، نااہلی اور کرپشن کو ٹھہرا دیا ۔
شہبازشریف کاکہناہے کہ مہنگائی کی قیامت برپا کرنے کے بعد گیس کا بحران ناکامی در ناکامی کا شاخسانہ ہے، تین سال سے عوام صدموں، حادثات، پریشانیوں اور تکالیف میں مبتلا ہیں، حکومت کی مجرمانہ نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے، عوام کو بے بسی کی دلدل میں پھینکنا حکومتی بے حسی ہے۔
صدر ن لیگ اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کہاکہ نوازشریف کے بنائے ٹرمینلز کے ہوتے ہوئے بھی گیس کا بحران پیدا ہونا موجودہ حکومت کی نااہلی کی انتہا کو دکھاتا ہے، ٹرمینلز اور استعداد موجود ہیں لیکن حکومت بروقت اور مناسب قیمت پر گیس کا بندوبست نہ کرسکی اس وقت ٹرمینلز میں گیس ذخیرہ کرنے کی جو گنجائش ہے، اس کے نصف سے بھی کم کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔آئی سی سی کا بنگلہ دیش کیخلاف سخت ایکشن
شہبازشریف نے کہاکہ حکومت مسلسل جھوٹ بولنے، دھکا شاہی سے کالے قانون منظور کرانے کے بجائے گیس فراہمی اور عوام کی سہولت کے معاملات پر توجہ دیتی تو آج اس صورتحال سے بچا جا سکتا تھا اگر یہ ٹرمینل بھی نہ ہوتے اور یہ حکومت ہوتی تو پھر کیا ہوتا؟،انہوں نے کہاکہ مجرمانہ ذہنیت رکھنے والی حکومت کا ہر اقدام مہنگائی اور مسائل کی چکی میں پستے عوام کو پرانے پاکستان کی یاد دلاتا ہے، ثابت ہوا کہ اس حکومت سے نجات سے ہی عوام اور ملک کو بحرانوں سے نجات مل سکتی ہے، عوام کو مشکلات، مسائل، مہنگائی اور بے بسی کے حوالے کر دیا گیا ہے، آٹا چینی بجلی کے بعد گیس کی قلت اور مہنگائی عوام پر دوہرا ظلم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان کی تیسری شادی ۔۔؟ دلہن کون؟ اہم خبر سامنے آ گئی