کار سوار خواتین کی چوری کی انوکھی واردات۔۔ ویڈیو وائرل

Nov 20, 2021 | 14:11:PM
خواتین چور گینگ
کیپشن: گاڑی میں موجود خواتین سرکاری پودا چوری کررہی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا آئے روز  صارفین کو طرح طرح کی دلچسپ ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں ۔ایسی ہی ایک ویڈیو آج کل بہت وائرل ہورہی ہےویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سیاہ لباس پہنے خاتون  کارسے باہر نکلتی ہے وہ فٹ پاتھ پر ایسے چلتی ہے جیسے شام کو ٹہل رہی ہو۔ اس کے ساتھ گلابی لباس میں ملبوس ایک اور خاتون بھی ہے جو اپنے مشن کی تکمیل کے دوران اس پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:گلوکارہ پر پیسے نچھاور کرنے کا انوکھا انداز ۔۔۔ویڈیو وائرل

اس کے بعد سیاہ پوش خاتون کو فٹ پاتھ کے درمیان سے ایک پودے کو اکھاڑتے ہوئے اور پھر اسے گاڑی تک لے جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اس کے بعد گاڑی چلی جاتی ہے لیکن یہ سارا واقعہ کیمرے میں قید ہو جاتا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو پر دلچسپ تبصروں کا سیلاب آیا ہوا ہے۔ایک صارف نے لکھا دونوں خواتین کار میں سفر کرنے کی اہل نہیں ۔ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے لکھا  "سرکاری پودا بھی محفوظ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پریشان بچی کی والدہ سےدلچسپ گفتگو ،ویڈیو وائرل