بھارتی کانگریس کے رہنما نو جوت سنگھ سدھو کر تا ر پو ر پہنچ گئے

Nov 20, 2021 | 12:37:PM
سدھو،کرتار پو ر،سکھ یا تری
کیپشن: سدھو کا یاتریوں کے ہمراہ گروپ فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نوجوت سنگھ سدھو بابا گرو نانک کی 552ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے کرتارپور پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ کرتار پور میں بابا گرو نانک کی سالگرہ کی تقریبات پر سکھ برادری کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔بھارتی کانگریس کے رہنما اور سابق کرکٹروجوت سنگھ سدھو کے ہمراہ سکھ برادری کا وفد بھی کرتار پور پہنچا ہے۔کرتار پور پہنچنے پر نوجوت سنگھ سدھو اور سکھ برادری کے وفد کا زبردست استقبال کیا گیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

یا د رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کا 2019میں کرتارپور کے افتتاح کے بعد یہ دوسرا دورہ ہے۔سدھو نے 2019 کے آخر میں کرتارپور کا دورہ کیا تھا جب وزیراعظم عمران خان نے انہیں باضابطہ طور پر مدعو کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم دشمنی۔۔۔ہندو مہاسبھا کامتھرا کی شاہی مسجد میں بھگوان کر شن کا بت نصب کرنے کا اعلان