مسلم دشمنی۔۔۔ہندو مہاسبھا کامتھرا کی شاہی مسجد میں بھگوان کر شن کا بت نصب کرنے کا اعلان 

Nov 19, 2021 | 18:44:PM
 ہندو مہاسبھا ، متھرا ، شاہی مسجد میں بھگوان کا بت نصب کرنے کا اعلان 
کیپشن: متھرا کی شاہی مسجد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع متھرا میں اکھل بھارت ہندو مہاسبھا نے شاہی مسجد عید گاہ میں بھگوان کرشن کا بت نصب کرنے کا اعلان ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق کشمیرمیڈیاسروس کی رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ  مہا سبھا نے شاہی مسجد عید گاہ کو بھگوان کرشن کی اصل جائے پیدائش قراردیتے ہوئے وہاں پر بت نصب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ہندو مہاسبھا کی رہنما راجیہ شری چودھری نے کہاہے کہ یہ بت 6دسمبر کو 'مہا جل ابھیشیک' کے بعد نصب کیا جائے گا تاکہ اس جگہ کو 'پاک'کیا جا سکے۔

مہاسبھا کے عہدیدار ملک کے مختلف حصوں سے مقدس ندیوں کا پانی لے کر متھرا پہنچیں گے۔ آرادھیا کو اس پانی سے مسح کیا جائے گا اور پوجا کی جائے گی۔ مہاسبھا خود لڈو گوپال کے دیوتا کو عیدگاہ لے جائے گی۔مسجد میں بت کی تنصیب کے لیے منتخب کی گئی تاریخ 1992 میں ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کے انہدام کی برسی کی مناسبت سے رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یونیورسٹی میں طلبا کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل۔۔صارفین کی شدید تنقید