دادو میں سفاک باپ نے 15 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا

May 20, 2026 | 14:33:PM
دادو میں سفاک باپ نے 15 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کامران خان)دادو کی تحصیل میہڑ میں خون سفید ہوگیا اورسفاک باپ نے 15 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا۔
یہ دلخراش  واقعہ تھانہ بی سیکشن کی حدود گاؤں امید دیرو میں پیش آیا ،واردات کے بعدملزم فرارہوگیا۔
 ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم رزاق میمن نے اپنے 15 سالہ بیٹے محمد علی میمن پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا، شدید زخمی حالت میں اہلِ علاقہ نے بچے کو تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا، لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
 پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش والدہ کے حوالے کر دی، لاش گاؤں پہنچنے پر فضا سوگوار ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سونا6800 روپے سستا،فی تولہ کہاں تک گرگیا؟
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بی سیکشن پولیس تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی ، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں،واقعہ کا سبب معلوم نہیں ہوسکا۔