پاکستانی عازمین حج کےکھانوں کامینیواوراخراجات کی تفصیل سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی عازمین حج کےکھانوں کا مینیو اور اس پرہونے والے اخراجات کی تفصیل سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت جانے والے پاکستانی عازمین حج کے کھانوں پر 1086 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی عازمین حج کے کھانوں پر مجموعی اخراجات 14 کروڑ 48 لاکھ سعودی ریال سے تجاوز کر گئے،انہیں یومیہ 36 سعودی ریال یعنی تقریباً 2700 پاکستانی روپے مالیت کا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی عازمین کو روزانہ تین وقت تازہ اور گرم کھانا فراہم کیا جا رہا ہے،ناشتے میں پراٹھا، انڈے، چائے، حلوہ اور ٹوسٹ مینیو کا حصہ ہے جبکہ دوپہر کے کھانے میں بریانی، قورمہ، دال، چاول اور سلاد شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا تنخواہ اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا فیصلہ
واضح رہے کہ رواں برس مسجد نبوی ﷺکے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی خطبہ حج دیں گے،ادارہ امور حرمین شریفین نے اعلان کیا ہےکہ مسجد نبوی ﷺ کے امام و خطیب شیخ علی الحذیفی منگل 26 مئی 9 ذی الحج 1447 ہجری کو عرفات کی مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیں گے۔