مسلم لیگ ن پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل،پاکستانی افواج کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رائو دلشاد)مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل ہو گا،اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ایوان وزیراعلیٰ90 شاہراہ قائداعظم پر ہو گا۔ وزیراعلی پنجاب کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستانی افواج کی شاندار جیت پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا،اجلاس میں آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی کامیابی پر پاک افواج کی قربانیوں کو سراہا جائے گا۔اس کے علاوہ اجلاس میں اراکین کی پنجاب اسمبلی اجلاس میں کم حاضری کا معاملہ اور آئندہ صوبائی بجٹ کے حوالے سے تجاویز بھی زیرغور آئیں گی۔
اجلاس میں اراکین پنجاب اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا،اجلاس میں شرکت کے حوالے سے تمام اراکین کو دعوت نامے بھجوا دئیے ۔
یہ بھی پڑھیں: شدید گرمی، سکول میں8 ویں جماعت کی طالبہ جان کی بازی ہار گئی