کراچی کوسٹل ڈویلپمنٹ زون منصوبہ،چین سے 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری آئیگی، احسن اقبال

May 20, 2025 | 21:26:PM
 کراچی کوسٹل ڈویلپمنٹ زون منصوبہ،چین سے 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری آئیگی، احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ  کراچی کوسٹل ڈویلپمنٹ زون کے منصوبے میں چین سے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی۔اس منصوبے کے لئے سمندر سے زمین ری کلیم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت کراچی کوسٹل ڈویلپمنٹ زون کے حوالے سے اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ، وفاقی وزیر سمندری امور، وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ اور متعلقہ اداروں کے سینئر افسران کی شرکت کی۔اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہاس منصوبے میں چین سے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی، یہ منصوبہ کراچی میں جدید شہری سہولیات کا شاہکار ہوگا،تمام متعلقہ ادارے مشترکہ طور پر کراچی کوسٹل ڈیویلپمنٹ زون کے منصوبے پر عملدرآمد کے لئے کام کریں، اس منصوبے کے لئے سمندر سے زمین ری کلیم کی جائے گی،کراچی پورٹ کا لوڈ کم کرنے کے لیے این ایچ اے کے ساتھ مشترکہ حل نکالا جا رہا ہے، 

یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت کو  تھائی لینڈ اور فلپائن سمیت7ممالک کے  نامزد سفراء نے سفارتی اسناد پیش کردیں