عظمیٰ بخاری نے فیصل واوڈا کو سستا ’شاہ رخ خان‘ قرار دے دیا

May 20, 2025 | 19:45:PM
عظمیٰ بخاری نے فیصل واوڈا کو سستا ’شاہ رخ خان‘ قرار دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سینیٹر فیصل واوڈا کو ذہنی مریض اور سستا شاہ رخ خان قرار دے دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے فیصل واوڈا پر جوابی تیر چلادیے اور کہا کہ ایسے لوگوں پر رحم کھانا چاہیے جواب نہیں دینا چاہیے،انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا ذہنی مریض ہے اور سستا شاہ رخ خان بن کر گھومتا ہے خود کو زندہ رکھنے کے لیے ایسی حرکتیں کرتا ہے،وزیر اطلاعات نے کہا کہ ابھی تو وہ سینیٹر ہے مگر اس کی سیاسی پارٹی کوئی نہیں، اس کے بیان پر مزید کچھ نہیں کہنا چاہتی۔

واضح رہے کہ فیصل واوڈا نے گزشتہ روز ٹاک شو میں پنجاب حکومت پر تنقید کی تھی،ان کا کہنا تھا کہ کنیزوں، نوکرانیوں کو وزیر بنانے کے لیے ترمیم لائے، پنجاب حکومت کے ٹک ٹاک چلانے والے ترجمان اور وزیر پڑھے لکھے بھی نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ملکی مفاد کیخلاف کام کرنیوالی ایک لاکھ سے زائد ویب سائٹس، ہزاروں یوٹیوب چینل بلاک