صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملاقات کی ہے،جس کے دوران وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم نے صدر مملکت کو جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کے فیصلے سے متعلق اعتماد میں لیا، جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے مادر وطن کا کامیابی سے دفاع کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے، کامیاب دفاع وطن اور بہترین جنگی حکمت عملی پر جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کے مستحق ہیں۔
ملاقات میں بھارتی حملوں کے جواب میں پاکستان کی مؤثر جوابی کاروائی پر مسلح افواج کی قیادت اور افواج پاکستان کو سراہا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :واٹس ایپ پر اسٹیٹس لگانے والوں کیلئے اہم خبر