اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے تفصیلی مشاورت،دو طرفہ تعاون جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اعادہ 

May 20, 2025 | 19:19:PM
 اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے تفصیلی مشاورت،دو طرفہ تعاون جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اعادہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے آج بیجنگ میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے تفصیلی مشاورت کی۔علاقائی امن، ترقی اور استحکام کے لئے دو طرفہ تعاون جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہدونوں وزرائے خارجہ نے جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بات چیت کی, فریقین نے پاک چین دوستی کے مستقبل کی سمت اور سی پیک 2.0 پر تبادلہ خیال کیا,۔فریقین نے ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری اور آہنی دوستی کو سراہتے ہوئے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر یکساں مؤقف پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے علاقائی امن،  ترقی اور استحکام کے لیے دو طرفہ تعاون جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:دربار صاحب اور گولڈن ٹمپل پر پاکستانی میزائل حملے  کا  پروپیگنڈا جھوٹا ہے، گیانی رگھوبیر سنگھ