فوج میں فیلڈ مارشل عہدہ کیا ہوتا ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ فوج میں فیلڈ مارشل عہدہ کیا ہوتا ہے؟
فیلڈ مارشل آرمی افسران میں سب سے زیادہ سینئر اور فائیو اسٹار افسر ہوتا ہے اور یہ فوج میں جنرل کے عہدے سے اوپر کا اعلیٰ ترین عہدہ ہے، فوج میں آرمی چیف فور سٹار جنرل ہوتا ہے جبکہ فیلڈ مارشل کے رینک میں ایک سٹار کا اضافہ ہوجاتا ہے یعنی فائیو سٹار ہو جاتے ہیں، فیلڈ مارشل کا اعزاز غیر معمولی اور مثالی قیادت اور خدمات پر دیا جاتا ہے، کابینہ کی منظوری کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر فائیو،سٹار سینئر ترین آرمی آفیسر بن گئے ہیں۔
پاکستان کی تاریخ میں اس سے قبل فیلڈ مارشل کا عہدہ صرف سابق فوجی صدر ایوب خان کے پاس رہا ہے،حکومت کی جانب سے عہدہ ملنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنی ترقی اور عہدے کو شہدا، غازیوں اور جوانوں کے نام کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان کے شہری علاقوں پر بزدلانہ حملوں کا پاک فوج نے جنرل عاصم منیر کی قیادت میں آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق کے ذریعہ دندان شکن جواب دے کر دن میں تارے دکھا دیے تھے اور مغرور بھارت کو چند گھنٹوں میں گھٹنے ٹیکنے اور جنگ بندی کرنے پر مجبور کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اعزاز قوم کی امانت ہے، نبھانے کیلئے لاکھوں عاصم بھی قربان ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر