بھارتی حکومت حواس باختہ,چین نے مہمند ڈیم کی تعمیر تیز کردی

May 20, 2025 | 18:42:PM
 بھارتی حکومت حواس باختہ,چین نے مہمند ڈیم کی تعمیر تیز کردی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کے ہاتھوں جنگی محاذ میں شکست کھانے کے بعد بھارتی حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے، اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے بھارت نے آبی جارحیت کی دھمکی دی، جس کے پیش نظر چین نے مہمند ڈیم کی تعمیر تیز کردی۔

بھارت کی جانب سے 23 اپریل 2025 کو پہلگام حملے کے بعد سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی اور پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے اعلان کے بعد چین نے مہمند ڈیم کی تعمیراتی سرگرمیوں میں نمایاں تیزی لاتے ہوئے اس اہم منصوبے کو تزویراتی اہمیت دے دی ہے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں زیر تعمیر مہمند ڈیم چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت جاری منصوبوں میں شامل ہے جسے پاکستان نے ایک فلیگ شپ ہائیڈرو پاور منصوبہ قرار دیا ہے۔

 اس ڈیم پر کام 2019 میں شروع ہوا تھا اور یہ منصوبہ پاکستان واپڈا کے تعاون سے چین انرجی انجینئرنگ کارپوریشن (CEEC) مکمل کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بانی پی ٹی آئی نے قومی یکجہتی کا پیغام دیا ہے:سلمان اکرم راجہ