قلعہ سیف اللہ کے علاقے سپن غر کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

May 20, 2025 | 14:54:PM
قلعہ سیف اللہ کے علاقے سپن غر کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قلعہ سیف اللّٰہ کے علاقے سپن غر کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ 

ڈپٹی کمشنر سعید احمد نے بتایا کہ آگ بجھانے میں محکمہ جنگلات، لیویز، مقامی افراد اور پی ڈی ایم اے نے حصہ لیا۔

اُنہوں نے بتایا کہ آگ سے جنگلات کے 1734 ایکٹر رقبے پر صنوبر، نباتات اور سبزے کو نقصان پہنچا۔

ڈپٹی کمشنر سعید احمد بتایا کہ جنگلات میں آگ لگنے کی وجہ کا فوری طور پر تعین نہیں ہوسکا۔

اُنہوں نے بتایا کہ سپن غر کے جنگلات میں 18 مئی کو رات 8 بجے آگ لگی تھی، آگ کے ماحول اور معیشت پر اثرات کا جلد جامع جائزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:فروخت کیلئے دستیاب دنیا کی پہلی فلائنگ کار کی قیمت کیا ہوگی؟