"دبئی کا چائے ٹوسٹ" ویڈیو دیکھ کر گھر پر بنائیں

May 20, 2025 | 10:57:AM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چائے اور ٹوسٹ کا روایتی امتزاج ہمارےگھروں میں ایک پسندیدہ ناشتہ رہا ہےلیکن حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ایک نئی وائرل ریسیپی نے لوگوں کو بچپن کے ناشتے کی یاد دلا دی ہے۔

یہ نئی ترکیب ”چائے ٹوسٹ“ (یا ”چائے ملائی ٹوسٹ“) کے نام سے مشہور ہو رہی ہے جو دبئی اور متحدہ عرب امارات میں خاصی مقبول ہو چکی ہے۔

دبئی چائے ٹوسٹ: کیا ہے یہ نیا ٹرینڈ؟
چائے ٹوسٹ بنانے کی وائرل ترکیب میں تین اہم اجزاء شامل ہیں: کڑک چائے، ملائی (تازہ کریم)، اورڈبل روٹی کے سلائس۔

اس ترکیب میں، پہلے کریم کو دوسلائس کے درمیان پھیلایا جاتا ہے، پھر اس ’سینڈوچ‘ پر گرم چائے ڈالی جاتی ہے، جب تک کہ یہ چائے سے مکمل طور پر ڈھک نہ جائے۔

اس کے بعد، چائے کی وجہ سے روٹی نرم ہو جاتی ہے، اور اسے آسانی سے چمچ کی مدد سے کاٹا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس چائے ٹوسٹ کی ویڈیوز نے ہلچل مچائی ہے۔

 ایک ویڈیو نے انسٹاگرام پر طوفان مچا دیا، جس میں کہا گیا: ”ہمارے بچپن کا ’مجبوری کا ناشتہ‘ اب متحدہ عرب امارات میں ایک رجحان ساز جمالیاتی ناشتہ بن چکا ہے۔“

یہاں ایک اور ویڈیو ہے جس میں اس چائی ٹوسٹ کی خاصیت دکھائی گئی ہے۔