بلوچستان:دہشتگردوں کا حملہ،تین جوان وطن پر قربان،ایک حملہ آورمارا گیا

May 20, 2023 | 13:07:PM
بلوچستان:دہشتگردوں کا حملہ،تین جوان وطن پر قربان،ایک حملہ آورمارا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بلوچستان کے علاقے زرغون میں سیکیورٹی فورسز چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ،فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے تین جوان شہید،ایک دہشتگرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے زرغون میں سیکیورٹی فورسز چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے،یہ چیک پوسٹ کوئلے کی کانوں سے اغواء کی وارداتیں روکنے کے لیے حال ہی میں قائم کی گئی تھی،سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے کے لیے جانفشانی سے مقابلہ کیا۔

ضرور پڑھیں: کالعدم تنظیم کے 7 دہشت گرد گرفتار
فائرنگ کے شدید تبادلے میں تین جوان شہید، ایک دہشت گرد مارا گیا،حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف فالو اپ آپریشن، قریبی پہاڑوں میں خفیہ ٹھکانے کی نشاندہی،فرار کے راستے بند کر کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں پیش رفت جاری ہے۔


آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن واستحکام کا عمل ناکام بنانے سازشیں ناکام بنا دیں گی۔