ڈی سیٹ ارکان پنجاب اسمبلی کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ 

May 20, 2022 | 18:32:PM
الیکشن کمیشن، ڈی سیٹ ارکان، سپریم کورٹ ، رجوع کا فیصلہ
کیپشن: پی ٹی آئی منحرف ارکان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی سیٹ ہونے والے ارکان پنجاب اسمبلی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،منحرف ارکان فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کریں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس منظور کر لیااورتحریک انصاف کے پچیس منحرف ارکان کو ڈی سیٹ قرار دیدیا گیا۔
پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے سنایا،چیف الیکشن کمشنر کے مطابق فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان کا مخالف امیدوار کو ووٹ کاسٹ کرنا ثابت ہو گیا،پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان نے مخالف امیدوار کو ووٹ کاسٹ کیا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد مخصوص نشست پی پی364 سے ہارون عمران گل،مخصوص نشست پی پی327 سے ساجدہ یوسف ،پی پی273مظفرگڑھ سے محمد سبطین رضا ،مخصوص نشست پی پی322 سے عائشہ نواز ،مخصوص نشست پی پی311 سے عظمیٰ کاردار ،پی پی288 ڈی جی خان 2 سے محسن عطاخان کھوسہ ،پی پی217 ملتان 7 سے محمد سلمان نعیم ڈی سیٹ ہوگئے۔ پی پی237بہاولنگر سے فداحسین ،پی پی228لودھراں سے نذیر احمد خان ،پی پی224لودھراں سے زوار حسین وڑائچ ،پی پی158لاہور سے عبدالعلیم خان ،پی پی202 ساہیوال سے ملک نعمان لنگڑیال ،پی پی140شیخوپورہ سے میاں خالد محمود،پی پی127جھنگ سے مہر محمد اسلم ،پی پی125جھنگ سے فیصل حیات جبوانہ ،پی پی97فیصل آبادسے محمد اجمل ،پی پی90 بھکرسے سعیداکبرخان نوانی ،پی پی 83خوشاب سے ملک غلام رسول ،پی پی 7 راولپنڈی 2 سے راجہ صغیر احمد بھی ڈی سیٹ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ صورتحال میں کوئی بیان دینے کی پوزیشن میں نہیں ،مولانا غیاث الدین