شاہ رخ کو چھونے کے بعد پورا دن ہاتھ نہیں دھویا ۔۔ ادا کا ر ہ فاطمہ ثنا شیخ کا انکشاف

May 20, 2021 | 23:53:PM
شاہ رخ کو چھونے کے بعد پورا دن ہاتھ نہیں دھویا ۔۔ ادا کا ر ہ فاطمہ ثنا شیخ کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شاہ رخ خان کو چھونے کے بعد پورا دن ہاتھ نہیں دھویا تھا۔
تفصیلات کے مطا بق ابھرتی ہوئی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ ان دنوں فلم ’عجیب داستان‘ میں بولڈ اداکاری کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں اور صارفین کی جانب سے انہیں مختصر لباس پہننے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر اداکارہ نے ان کو  کرارا جواب دیکر خاموش کرادیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ہندو انتہا پسند جماعت نے ما ہرہ خان کو بڑی دھمکی د ے دی
عامر خان کی کامیاب فلم ’دنگل‘ سے بالی ووڈ میں انٹری دینے والے اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بالی ووڈ کے رومانس کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’ون ٹو کا فور‘ میں بطور چائلڈ اداکارہ کام کیا تاہم بڑی ہونے کے بعد پہلی بار شاہ رخ خان سے فلم ’دنگل‘ کی شوٹنگ کے دوران ملا قات ہوئی۔
اداکارہ نے بتایا کہ فلم ’دنگل‘ کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان سے ملاقات کے دوران عامر خان بھی موجود تھے اور انہوں نے ہی بالی ووڈ کنگ سے میرا تعارف کروایا، گفتگو کے دوران ایک مذاق پر میں نے زوردار قہقہ لگایا اور شاہ رخ خان کو چھوا جس کے بعد میں نے پورا دن اپنے ہاتھ نہیں دھویا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی