میرے بھائی عید کی تصویر ہے باﺅلنگ کی نہیں۔۔ محمد حسنین نے مداح کو جواب د ے دیا

May 20, 2021 | 19:17:PM
میرے بھائی عید کی تصویر ہے باﺅلنگ کی نہیں۔۔ محمد حسنین نے مداح کو جواب د ے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بالر محمد حسنین نے سوشل میڈیا پر مداح کو عید کے موقع پر کرکٹ کی بات کرنے پر جواب دیا ہے۔

محمد حسنین نے عید الفطر کے موقع پر اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں تو اس موقع پر ایک شخص نے کمنٹ میں لکھا کہ حسنین بھائی آپ اپنی بالنگ کے بارے میں شعیب اختر سے پوچھو وہ کہہ رہے ہیں کہ آپ کے رن اپ کا مسئلہ ہے۔فاسٹ باﺅلر نے اپنی تصویر پر لکھے گئے اس شخص کے کمنٹ پر جواب دیا کہ میرے بھائی عید کی تصویر ہے یہ بالنگ کی نہیں۔محمد حسنین کے اس جواب کو 233 لائکس ملے جبکہ ان کی تصاویر کو 21 ہزار سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا ۔۔بھارت میں ٹی ٹو ئنٹی ورلڈ کپ کا انعقا د خطرے میں۔۔کونسا ملک بہتر رہے گا؟جا نیے