گرلز ہاسٹل بنائینگے تاکہ خواتین کو شیلٹر مل سکے،صوبائی وزیر ترقی نسواں شہلا رضا

May 20, 2021 | 15:47:PM
گرلز ہاسٹل بھی بنائینگے تاکہ خواتین کو شیلٹر مل سکے
کیپشن: گرلز ہاسٹل بھی بنائینگے تاکہ خواتین کو شیلٹر مل سکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) صوبائی وزیر ترقی نسواں شہلا رضا نے کہا ہے کہ  دارالامان میں میڈیا سے گفتگوکے بعد گرلز ہاسٹل بھی بنائینگے تاکہ خواتین کو شیلٹر مل سکے۔

تفصیلات کے مطابق  پی ٹی آئی کے انٹرنل میٹر بگڑ گئے ہیں ، شاہ محمود قریشی  نے کہا ان کا افسر لگادیا پھر بھی بلبلا رہے ہیں پرویز الہی کا بیان آیا کے سینیٹ الیکشن میں ان کی تیاری نہیں ہم نے مینج کیا، زبردستی کی شادیاں ہوکر گھر زیادہ دن نہیں چلتااین اے 249 پر بھی ن لیگ کے امیدوار کو پی ڈی ایم نے سپورٹ کیا تھا۔

گرائونڈ لیول پر حقیقت کچھ اور ہوئی اور مفتاح اسماعیل کو رد کرکے ہمیں سپورٹ کیا،پیپلزپارٹی کے ساتھ ہمیشہ یہ ہوا ہے کہ جی ڈی اے ،ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے مخالفت کی، آج کا الیکشن انشاء اللہ پیپلزپارٹی ہی جیتے گی، ہم نے محکمہ داخلہ کو لکھا تھا کہ وومن تھانوں کے لاک اپ کی صفائی کی جائے۔

 ہم نے وومن تھانوں سے این جی او کے لوگوں کو ہٹانے کی بھی سفارش کی تھی، عمران خان کی حکومت کا حال اتنا بگڑا ہوا ہے مستقبل کیا ہوگا،عمران خان کے مہمان اداکار اب استعفے دے رہے ہیں، جنگوں میں جی ڈی پی منفی نہیں ہوئی اب ہوگئی ،سندھ میں پانی کی کمی ہے ہمیں 37 فیصد کم پانی مل رہا ہے،  پی ڈی ایم میں ہمارا مسئلہ یہی تھا کہ دو تین لوگ فیصلے کرکے سب پر نا تھوپیں۔

 اگر پی ڈی ایم سمجھتی ہے کہ پیپلزپارٹی واپس آئے تو وہ اس حیثیت میں نہیں کہ چھوٹے ،جن کے اسمبلی میں اسٹیک نہیں کیا وہ ہمیں ڈاریکٹ کرینگے، شہلا رضانے کہا کہ مریم صاحبہ کا ٹکٹ نہیں چلتا ورنہ یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ان کی خاتون بھی جیت جاتیں۔

یہ بھی پڑھیں:     اس سال انشاء اللّٰہ حج کے فریضے کی ادائیگی ہوگی، نائب وزیرِحج سعودی عرب