ویوین رچرڈ کی  گرل فرینڈ اور بھارتی اداکار ’’نینا گپتا ‘‘کا متنازع بیان

May 20, 2021 | 12:17:PM
ویوین رچرڈ کی  گرل فرینڈ اور بھارتی اداکار ’’نینا گپتا ‘‘کا متنازع بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری  کی لیجنڈ اداکارہ  اور ویسٹ انڈیز کے سابق بلے باز ویوین رچرڈ کی  گرل فرینڈ 61 سالہ نینا گپتا بے باک ہوکر ہر معاملہ پر اپنی رائے رکھتی ہیں ۔ نینا نے اپنی ذاتی زندگی میں بھی وہی کیا ، جو انہیں پسند آیا ۔ نینا گپتا کا کہنا ہے کہ  کئی برسوں تک میرا کوئی بوائے فرینڈ نہیں تھا اور نہ ہی شوہر ، میرے والد ہی میرے بوائے فرینڈ تھے ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق سماجی معاملات سے لے کر شادی ، بچے اور کیریئرپر وغیرہ کو لے کر اداکارہ کا اپنا ایک خاص نظریہ ہے ۔ نینا کی زندگی میں کافی نشیب و فراز آئے ، لیکن ہار نہیں مانی بلکہ مضبوطی سے حالات کا سامنا کیا ۔ ان دنوں نینا اپنی فلم ’سردار کا گرینڈسن‘ کے حوالے سے  میڈیا میں کافی مقبول ہیں ۔ ایک انٹرویو میں نینا نے اپنی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی ۔ انہوں نے ذاتی زندگی، اپنی تنہائی ، جدوجہد کے بارے میں کھل کر بتایا ۔نینا نے بوائے فرینڈ اور شوہر کے بغیر طویل عرصہ گزارا ہے ۔ بیٹی مسابا گپتا کی بھی خود ہی پرورش کی ہے اور اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا ہے ۔ حالانکہ اداکارہ کو مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا ۔نینا نے بتایا کہ کئی برسوں تک میرا کوئی بوائے فرینڈ نہیں تھا اور نہ ہی شوہر . میرے والد ہی میرے بوائے فرینڈ تھے ۔

جب تنہائی کی وجہ سے میری توہین کی جاتی تھی تو اس وقت میں خود کو انتہائی تنہا سمجھتی ، لیکن بھگوان نے مجھے آگے بڑھنے کی طاقت دی اور اس لئے جو گزر گیا میں اس پر دھیان نہیں دیتی ہوں ۔یاد رہے کہ نینا گپتا کو ویسٹ انڈیز کےمایہ ناز  کرکٹر  ویوین رچرڈ  سے پیار ہوگیا تھا ۔

انتہائی بولڈ نینا نے اس ریلیشن شپ سے بیٹی مسابا گپتا کو جنم دیا ۔

ماضی میں ان تعلقات کے حوالے سےنینا کا کافی چرچا رہا ۔

ویوین رچرڈ سے تعلقات ختم ہونے کے بعد 2008 میں نینا گپتا نےویویک مہرا سے شادی کی ۔ نینا ممبئی میں رہتی ہیں اور ویویک مہر دہلی میں رہتے ہیں ۔ نینا نے انٹرویو میں بتایا کہ لاک ڈاون میں اپنے شوہر ویویک کے ساتھ چھ مہینے مکتیشور میں رہیں ۔ پہلی مرتبہ ہم نے اتنا طویل وقت ساتھ میں گزارا ۔ 
 یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ فلم ’سردار کا گرینڈسن‘‘ میں نینا گپتا نے 90 سال کی بوڑھی خاتون کا کردار ادا کیا ہے ۔ اس فلم میں انکی اداکاری کو کافی پسند کیا جارہا ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں: ’ہائے نی میرے موٹو‘۔۔ جھگڑے کے بعد 101 کلو وزنی روسی خاتون ایسا کیا کیا کہ شوہر مارا گیا