شہباز شریف ٹی پر خطاب کرنے کے لئے آ رہے ہیں

Mar 20, 2026 | 22:32:PM
 شہباز شریف ٹی پر خطاب کرنے کے لئے آ رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف پٹرول ڈیزل کی قیمتوں، علاقہ کی خطرناک صورتحال اور افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن غضب لِلحق پر قوم کو تفاصیل سے آگاہ کرنے کے لئے ٹی پر آنے والے ہیں۔

 کچھ دیر بعد وزیراعظم شہباز شریف پٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل وغیرہ کی نئی قیمتوں کا اعلان کرنے کے لئے قوم سے خطاب کریں گے۔

 وزیراعظم  ہاؤس نے ذرائع بتا رہے ہیں کہ قوم سے اپنے خطاب میں وزیراعظم  شہباز شریف موجودہ صورتحال پر عوام کو اعتماد میں لیں گے۔
 وزیراعظم شہباز شریف  توانائی کے معاملے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کے حوالے سے بھی اعلان  کریں گے۔
 بتایا جا رہا ہے کہ اپنے خطاب مین شہباز شریف توانائی بچت اور کفایت شعاری کی سخت ضرورت پر بات کریں گے۔
وزیراعظم افغانستان اور ایران کے حوالے سے بھی بات کریں گے۔