بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام میں شمولیت کیلئے شرائط اور رجسٹریشن ، طریقہ کار جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام میں شمولیت کیلئے شرائط اور رجسٹریشن کا طریقہ کار سامنے آگیا ، جس مین پرائمری سے لے کر ہائیر سیکنڈری (انٹرمیڈیٹ) تک کے طلبہ کو ہر تین ماہ بعد مالی امداد دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے تعلیمی وظائف کے حصول کے لیے نئے طریقہ کار اور وظیفے کی شرح کا اعلان کر دیا ہے۔
اس پروگرام کے تحت پرائمری سے لے کر ہائیر سیکنڈری (انٹرمیڈیٹ) تک کے طلبہ کو ہر تین ماہ بعد مالی امداد دی جائے گی۔
رجسٹریشن کے لیے ضروری کاغذات اور شرائط پروگرام میں شامل ہونے کے لیے درج ذیل شرائط پر پورا اترنا لازمی ہے۔
بچے کی والدہ کا پہلے سے بینظیر کفالت پروگرام کا حصہ ہونا ضروری ہے اور بچے کا نادرا سے جاری کردہ کمپیوٹرائزڈ ب فارم ہونا لازمی ہے۔
عمر کی حد: پرائمری کے لیے 4 سے 12 سال، سیکنڈری کے لیے 8 سے 18 سال، اور ہائیر سیکنڈری کے لیے 13 سے 22 سال کی عمر مقرر کی گئی ہے۔
وظیفہ حاصل کرنے کا طریقہ کار
پہلا مرحلہ: اپنے بچے اور اس کے ب فارم کے ساتھ قریبی بی آئی ایس پی (BISP) تحصیل دفتر تشریف لے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا اور اسرائیل کی تمام اہم تنصیبات کو نشانہ بنائیں گی:ایران کا اعلان
دوسرا مرحلہ: وہاں موجود عملہ آپ کو ایک ‘انرولمنٹ سلپ’ جاری کرے گا۔
تیسرا مرحلہ: اس سلپ کو بچے کے اسکول لے جا کر وہاں کے ہیڈ ماسٹر یا کلاس ٹیچر سے پُر کروائیں اور اسکول کی مہر لگوائیں۔
چوتھا مرحلہ: مکمل شدہ سلپ واپس بی آئی ایس پی دفتر میں جمع کروائیں، جس کے بعد آپ کا وظیفہ شروع ہو جائے گا۔
حکومت نے بچیوں کی تعلیم کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کا وظیفہ لڑکوں کے مقابلے میں زیادہ رکھا گیا ہے۔
پرائمری کے لیے 3,000 روپے2,500 روپے ، سیکنڈری (میٹرک) 4,000 روپے سے 3,500 روپ جبکہ ہائیر سیکنڈری (انٹر) کے لئے 5,000 روپے4,500 روپے رکھے گئے ہیں۔
وہ بچیاں جو پرائمری تعلیم مکمل کریں گی، انہیں حکومت کی جانب سے 3,000 روپے کا خصوصی گریجویشن بونس بھی دیا جائے گا۔