عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا اور چاندی مزید سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)عالمی مارکیٹ میں سونا 81 ڈالر سستاہوکر 4686 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔
ایک تولہ سونا 8100 روپے سستا،قیمت 4 لاکھ 91 ہزار 362 روپے ہوگئی۔
دس گرام سونا 6945 روپے سستا،قیمت 4 لاکھ 21 ہزار 263 روپے پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں:پروازیں بند،مسافر پریشان!
ایک تولہ چاندی 50 روپے کمی سے 7684 روپے پر آگئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی تھی،عالمی مارکیٹ میں سونا 243 ڈالر سستاہوکر 4767 ڈالر فی اونس تک گرا تھا،مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 24 ہزار 300 روپے سستا ہوا جس کے بعدایک تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ روپے سے نیچے آگئی۔
اسی طرح10 گرام سونا 20 ہزار 833 روپے سستا ہواجس کے بعددس گرام سونا 4 لاکھ 28 ہزار 2028 روپے کاہوا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزعالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں سابقہ سطح پر برقرار ہی تھیں۔