زمینی فوج کے ساتھ ایرانی حکومت کو ختم کر سکتے ہیں: نیتن یاہو

Mar 20, 2026 | 09:36:AM
زمینی فوج کے ساتھ ایرانی حکومت کو ختم کر سکتے ہیں: نیتن یاہو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسرائیلی وزیراعظم‏ نیتن یاہو نےکہا کہ زمینی فوج داخل کیےبغیر ایران حکومت کا تختہ نہیں الٹا جاسکتا، زمینی اقدام کیلئےکئی امکانات ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو  نے عالمی میڈیاکوبریفنگ دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ ساؤتھ پارس پرحملہ اسرائیل نے کیا تھا تاہم ٹرمپ نے مزید حملوں سے روک دیا ہے۔

 یہ بھی کہا کہ ٹرمپ کو اسرائیل نے حملوں پر مجبور کیا نہ کر سکتا تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ایران کی میزائل سازی اور یورینیم افزودگی صلاحیت ختم کر دی، ایران جنگ لوگوں کی سوچ سے بھی تیزی سے ختم ہو سکتی ہے۔

نیتن یاہو بولے ایران جنگ پر ٹرمپ اور میرے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے۔

 دو رہنماؤں کے درمیان اس سطح کی کوآرڈینیشن پہلے نہیں دیکھی گئی،ٹرمپ لیڈر ہیں اور میں ان کا اتحادی ہوں۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب نے مزید 9 ڈرون حملے ناکام بنانے کی تصدیق کردی